11 مارچ 2014 - 20:30
شدت پسند یہودی مذہبی پیشوا کا مسجد الاقصی پر حملہ

شدت پسند یہودی مذہبی پیشوا نے چند دیگر یہودیوں کے ہمراہ آج صبح مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: شدت پسند یہودی پیشوا نے یہودی بستیوں سے آئے ہوئے صہیونیوں کے ہمراہ باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے اور اس مقدس مقام کے مختلف مقامات پر جاکر اس کی توہین کی ہے۔ شدت پسند یہودی مذہبی پیشوا اور دیگر صہیونیوں کے اس اقدام پر مسجد الاقصی میں موجود دینی طلاب اور نمازیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے یہودیوں کے اس اقدام کے خلاف اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ صہیونی پولیس اہلکاروں نے مسجد الاقصی جانے والے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے اور وہ نمازیوں کے مسجد الاقصی جانے میں رکاوٹیں ایجاد کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ عرصے سے مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔......./169